جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ترسیلات زرکا500 ملین ڈالرکا ہدف حاصل کرلیا ہے: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستان ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زرکا 500 ملین ڈالر کا ہدف حاصل کرلیا ہے، صرف 5 ماہ میں 97 ملکوں سے 88 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اسٹیٹ بینک کے اقدام پر رضا باقر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آئے تو تاریخی خسارے کا سامنا تھا ، پچھلے ڈھائی برس میں 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی اقساط کی مد میں واپس کئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے لیے فنڈز میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، جب کرنسی گرتی ہے تو سرمایہ کاری بھی گر جاتی ہے، کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے اسٹیٹ بینک کے اقدام پر رضا باقر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ قرضے واپس کیے،کُل 6 ہزارارب روپے قرض کی مد میں دیئے ہیں، ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.