بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تربیلا سے بھی سپلائی میں تعطل، رات گئے تک ملک کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

Supply interruption

اسلام آباد: تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آنے کے بعد ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ رات گئے تک بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

۔ذرائع کے مطابق تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آگیا  جس کے بعدکراچی، حیدرآباد، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب میں بھی بریک ڈاون شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کا سسٹم بھی ٹرپ کر رہا ہے، گرڈ فریکوئنسی بھی50 سے نیچے چلی گئی ہے جو تشویش ناک ہے،  لیسکو کے کئی گرڈ اسٹیشن ایک ساتھ بندکیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پاور نے موجودہ بحران کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اعلی سطح کی کمیٹی 2 روز میں حقائق سامنے لائیگی، وزارت پاورکا دعوی ہے کہ رات 9 بجے تک سسٹم کو بحال کردیا جائیگا۔ ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 17000 میگاواٹ ہے، سسٹم میں اس وقت 11 ہزار میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوٹہ 1975 میگاواٹ رہ گیا ہے، 4 ہزارمیگاواٹ کی طلب ہے اور رسد آدھی مل رہی ہے، تمام فیڈرز کو  12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا کہہ دیا ہے، بعض علاقوں میں گرڈ ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے بھی بند رہیگا۔

خیال رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے، حکام کے مطابق  صبح کی گئی بجلی رات تک آئیگی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بھی بند ہے۔کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہیکہ اسٹریٹجک تنصیبات اور اسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے،کئی ایک علاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا دعوی کیا گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.