hookup Blooming Grove best hookup apps that aren't a scam dailydot hookup app hookup Stafford CT edelman hookup glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کی درخواست وصول کریں گے، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری

تحریک انصاف کی وزیر اعلیٰ  پنجاب کے الیکشن کے خلاف پٹیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار کا موقف سامنے آ گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت نہیں ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اعجاز گورایا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ دیر میں سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ رہے ہیں، جہاں تحریک انصاف کی درخواست وصول کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

سپریم کورٹ نے پارٹی سربراہ کا منحرف رکن کے خلاف ایکشن لینے یا نہ لینے کا اختیار ختم کیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے تمام 186 ارکان سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے۔

یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.