سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست پر 3 جنوری کو سماعت کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اس سے قبل تحریکِ انصاف کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے وکیل آج دیے گئے وقت پر پیش نہ ہوئے۔
آج پی ٹی آئی کے وکیل کمرۂ عدالت میں چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو وقفے کے بعد ساڑھے 11 بجے سننے کا کہا تھا۔
وقفے کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، جبکہ کیسز مکمل ہونے پر عدالتِ عظمیٰ کا بینچ اٹھ کر چلا گیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ رجسٹرار نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ آج یا کل ہماری درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گی۔
Comments are closed.