صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اندر اور باہر سے توڑنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے سیاسی خانہ بدوشوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ پارٹی پہلے ہی ان کو مسترد کر چکی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کیا ہم ڈان لیکس کو بھول جائیں؟ ہمارے جوان بارڈر پر شہید ہو رہے تھے تب مودی اور جندال کو نواز شریف کھانے کھلا رہے تھے۔
صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی میں زمان پارک میں جعلی کارروائی ڈالنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بحالی کا یہ عمل آگے بڑھے تو وفاق اور صوبوں میں سیاسی بحران کا پُرامن حل نکل سکتا ہے۔
Comments are closed.