بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کا احتجاج پُرامن ہوگا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائيں، دو نعرے لگیں گے غدار اور چور۔

اوورسیز پاکستانیوں سے وڈيو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا احتجاج پُرامن ہوگا، وہ چاہتے ہیں کہ انٹرنیشنل میڈیا، اداروں اور حکمرانوں کو دکھائيں کہ عوام کس طرف کھڑے ہیں، انہيں عوام کا زور پتا چلے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امریکا کو عادت تھی کہ حکم دیں اور یہاں لوگ اس پر سیلوٹ ماریں، بدقسمتی سے امریکیوں کو اپنی بات منوانے کیلیے حکم دینے کی عادت پڑی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز مشرف امریکی دھمکی کا دباو نہ سہہ سکا، ملک کو امریکی جنگ کا حصہ بنا دیا، پاکستان نے امریکی وار آن ٹیرر میں شرکت کرنے کی سب سے بھاری قیمت ادا کی۔

عمران خان نے کہا کہ اتحادی افواج کو اکٹھا بھی کرلیں تو ان کی اموات اتنی نہیں ہوئیں، جتنی ہماری افواج کی ہوئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا کا کیا کام کہ ہماری پارٹی کے ان لوگوں سے ملے، جو ہم سے خوش نہیں تھے، امریکی انڈر سیکرٹری ڈونلڈ لیو نے پاکستانی سفیر کو دھمکی دی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی حکومت کے خلاف سازش کی، جسے پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے کامیاب کروایا، ہمیں ہاتھ باندھ کر حکومت سے ہٹایا گیا، پھر کرپٹ ترین مافیا کو ملک پر مسلط کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک تباہ کرنا ہے تو چوروں کو ملک پر بٹھادیں، پاکستان سنبھالا تو ملک بنک دیوالیہ تھا، میں نے باہر ملکوں سے جا کر پیسے مانگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.