امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میڈیا کو اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے قوم کے 3 سال برباد کردیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب میڈیا کو بھی اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کا ستیاناس کردیا، ڈالر اوپر اور روپیہ نیچے جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن نہ کروانا وزیراعظم کے دعووں کی نفی ہے۔
Comments are closed.