پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹراپارٹی الیکشن جلدی میں کروائے، پی ٹی آئی شفاف الیکشن کروا لیتی تو مشکل نہ ہوتی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال محبوب نے کہا کہ ابھی تک فائنل فیصلہ نہیں آیا، ہائیکورٹ ڈویژن فیصلے کے بعد سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا۔
احمد بلال نے یہ بھی کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ریورس کروانا بہت مشکل ہوگا، تحریک انصاف کسی ایک انتخابی نشان پر الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔
سربراہ پلڈاٹ نے مزید کہا کہ ہر امیدوار آزاد لڑے گا اور اس کا انتخابی نشان الگ ہوگا۔
Comments are closed.