جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

تحریکِ انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں: راجہ ریاض

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم تحریکِ انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ ریاض دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور جہانگیر ترین کے ہمراہ آج لاہور کی سیشن عدالت پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے کپتان ہیں۔

لاہور کی سیشن عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ 22 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز حمایت کے لیے آئے ہیں، ہم بلیک میلر نہیں، تحریکِ انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنے والے وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ سازش کر کے جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات بنائے گئے، خان صاحب! آپ سے اپیل ہے کہ اس بارے میں سوچیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

راجہ ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، عدالت سے سرخرو ہوں گے، جہانگیر ترین عدالت میں اپنے خلاف جھوٹے مقدمات کو فیس کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.