بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تجوری ہائٹس گرانے کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے ریلوے کی زمین پر تعمیر ہونے والے تجوری ہائٹس کو گرانے کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں تجوری ہائٹس کے بلڈر کے وکیل رضا ربانی پیش ہوئے۔

رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ بلڈر تجوری ہائٹس کی عمارت گرانے پر رضا مند ہیں، مناسب وقت دیا جائے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر…

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 2 ہفتوں کی مہلت دے رہے ہیں تجوری ہائٹس گرا دیں۔

تجوری ہائٹس کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ 2 ہفتوں کا ٹائم بہت کم ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے بلڈنگ کی ڈیمولیشن کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی جبکہ متاثرین کو 3 ماہ میں رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس کی ڈیمولیشن کے عمل کی نگرانی کریں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نےسندھ بلوچستان…

تجوری ہائٹس کے وکیل رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ بلڈنگ کمشنر کراچی کی تحویل میں ہے، عمارت میں موجود دفتر سے الاٹیز کا ریکارڈ نکالنے کی اجازت دی جائے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی تمام ریکارڈ درخواست گزار کے حوالے کریں، اس کی فہرست بھی بنائیں، سامان کی فہرست آئندہ سماعت پر رپورٹ کے ساتھ پیش کی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ جدید دور ہے، ڈیمولیشن کے لیے ماڈرن ڈیوائسز آئی ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.