جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

تجاوزات کے خلاف گجر نالے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز

کراچی: گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے  اور پہلے مرحلے میں عارضی تجاوازت کو ہٹایا جارہا ہے اور گھروں اور دکانوں کے اضافہ حصوں کو گرایا جارہا ہے جبکہ آپریشن کا آغاز نارتھ کراچی زیر وپوائنٹ سے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے نالے گجر نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے اور نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

گجز نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا  اور انسداد تجاوزات آپریشن کےلیے 3ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں  جبکہ کے ایم سی ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ کچی آبادی اور پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں۔

آپریشن کا آغاز نارتھ کراچی زیر وپوائنٹ سے کیا گیا ہے  اور پہلے مرحلے میں عارضی تجاوازت کو ہٹایاجارہا ہے اور  گھروں اور دکانوں کے اضافہ حصوں کو گرایا جارہا ہے، تاہم 30فٹ کی حدود میں قائم تمام تجاوازت ہٹائی جائیں گی جبکہ آپریشن کے دوران کسی بھی مزاحمت اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز ، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے جوان طلب کیے گیے ہیں۔

یاد رہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے آپریشن کے لیے کمشنر ، انسداد تجاوزات سیل ،پویس و رینجرز حکام ، واٹر بورڈ ، سوئی گیس اور کے الیکٹرک حکام کو ہنگامی مراسلہ لکھا تھا جس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے ہیوی مشینری اور سیکیورٹی مانگی گئی تھی۔

اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کہنا تھا کہ نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ایم سی کرے گا اور آپریشن کے ذریعے تیرہ کلو میٹر طویل گجر نالے کو 210 فٹ چوڑا کیا جائے گا  جبکہ گجر نالے کی بحالی میں پانچ ہزار مکانات اور 25 ہزار افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کے ایم سی کے مطابق گجر نالے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ماڈل ڈیزائن تیار کیا گیا ہے  اور نالے پر 30 فیصد جگہ خالی کرانے کے لیے مارکنگ پہلے کردی گئی ہے جبکہ گجر نالے کے دونوں اطراف 26 کلو میٹر رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا  اور دونوں اطراف باؤنڈری وال ، سڑک اور فٹ پاتھ تعمیر کیے جائیں گے۔

کے ایم سی حکام کا کہناتھا کہ نالے میں پانی کا فلو تیز کرنے کے لیے بل کھاتے گجر نالے کی سمت کو بھی سیدھا کیا جائے گا جبکہ نالے کو گہرا اور چوڑا کرنے سمیت صفائی کا کام بھی کیا جائے گا ، آپریشن کے دوران نالے کو مختلف مقامات پر 60 سے 80فیصد چوڑا کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پنجاب میں سرکاری اراضی کو قبضوں سے واگزار کرانے کی مہم جاری ہے، اس کے باوجود پنجاب کے متعدد شہروں و علاقوں میں بااثر شخصیات کی جانب سے سرکاری اراضیوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں ون اے جی ڈی میں بااثر شخص نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور اہل علاقہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکاری اراضی پر قبضے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

The post تجاوزات کے خلاف گجر نالے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.