tina ting hurry up in chinese filipiono cupid free cupid dating site cupid canada

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تبدیلوں پر نہیں کرکٹ پر دھیان دیں، رمیز راجہ کا ٹیم کو پیغام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے متوقع چیئرمین رمیز حسن راجہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رمیز راجہ نے قومی کرکٹرز کے سامنے مستقبل کا روڈ میپ رکھا اور ٹیم کو باور کروایا کہ پی سی بی کی تبدیلوں پر دھیان نہ دیں، کرکٹ پر فوکس کریں۔

ملاقات کے دوران رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم کو عمدہ کرکٹنگ ماحول دیا جارہا ہے نڈر ہو کر کرکٹ کھیلیں۔

متوقع چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی ورلڈکپ میں اپنا سو فیصد دیں، آنے والی سیریز اہم ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے بارے میں بھاگ جانے کا لفظ استعمال کرنا تھوڑا سخت ہے، ایسے نہیں کہنا چاہیئے، دونوں کوچز کے مستعفی ہونے پر بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے ٹیم کے لیے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کرکٹرز باصلاحیت ہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ خود کو برانڈ بنائیں، کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے، فینز کو آپ سے بہت توقعات ہیں، پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ کو پرفارمنس سے بہتر کرنا ہے، رمیز راجہ نے فرداً فرداً تمام کرکٹرز کو ان کے رول کے بارے میں بتایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.