جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی تیاری

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی تیاری کرلی گئی، جہاں وفاقی کابینہ نے مظفر گڑھ۔فیصل آباد۔لاہور پٹرول پائپ لائن کے ٹیرف کی منظوری بھی دے دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ فیصل آباد 1832 روپے جبکہ مظفر گڑھ لاہور 2227 روپے ٹن ٹیرف منظور کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر کے مقابلے میں پیٹرول کی 20 فیصد کم ریٹ پر ترسیل ہوگی، پارکو کی ذیلی کمپنی پیپکو 362 کلو میٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے پیٹرول ترسیل کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اوگرا کو خام تیل اور ڈیزل کی ترسیل کے لیے پائپ لائن ٹیرف پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پارکو آئل ریفائنری مظفر گڑھ سے پٹرول انتہائی کم اخراجات سے لاہور ترسیل ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.