بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے نئے ’تارک مہتا‘ کا نام سامنے آگیا

معروف بھارتی سٹ کام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پرستاروں کا انتظار ختم ہوگیا، اب سلیش لودھا کی جگہ نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان ہوگیا۔

بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اس ڈرامے کے اہم کردار اور جیٹھا لعل کے پرم متر (تارک مہتا) سلیش لودھا کے شو چھوڑنے سے مایوس تھے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے پرستاروں کی کشمکش دور کرتے ہوئے نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی ٹیلی ویژن کا مشہور سٹکام تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کے پرستار دیا بین کی واپسی کے منتظر تھے، اور وہ خصوصاً جیٹھا لعل اور دیا کے پرمزاح جملے سننے کو بے چین تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اب معروف کامیڈی شو میں سچن شروف، تارک مہتا کا کردار نبھائیں گے، سچن کے ساتھ شو کی شوٹینگ کا ایک بار پھر آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ناظرین تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی نئی اقساط دیکھ سکیں گے اور سچن شروف کو بھی اسی طرح پسند کریں گے جیسا سلیش لودھا کو کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.