معروف بھارتی سٹ کام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پرستاروں کا انتظار ختم ہوگیا، اب سلیش لودھا کی جگہ نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان ہوگیا۔
بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اس ڈرامے کے اہم کردار اور جیٹھا لعل کے پرم متر (تارک مہتا) سلیش لودھا کے شو چھوڑنے سے مایوس تھے۔
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے پرستاروں کی کشمکش دور کرتے ہوئے نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اب معروف کامیڈی شو میں سچن شروف، تارک مہتا کا کردار نبھائیں گے، سچن کے ساتھ شو کی شوٹینگ کا ایک بار پھر آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ناظرین تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی نئی اقساط دیکھ سکیں گے اور سچن شروف کو بھی اسی طرح پسند کریں گے جیسا سلیش لودھا کو کرتے تھے۔
Comments are closed.