پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست کی حمایت کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سزا کے بعد تاحیات نااہلی کی مدت کے حوالے سے آئینی سقم موجود ہے، جسے دور ہونا چاہیے۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے آئینی درخواست کی مخالفت کی۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر نواز شریف پر کرپشن کے الزامات سچ ہوتے تو انہیں نااہل کرنے کے لیے اقامے کا سہارا نہ لینا پڑتا۔
Comments are closed.