جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

تائیوان: مقامی طور پر تیار کردہ پہلی آبدوز کی رونمائی

تائیوان میں مقامی طور پر تیار کی گئی پہلی آبدوز کی رونمائی کر دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تائیوان میں تیار کی گئی آبدوز 80 میٹر لمبی، 2500 سے 3000 ہزار ٹن وزنی ہے۔

اس آبدوز میں امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سےحاصل کردہ جنگی نظام اور ہیوی ویٹ تارپیڈو نصب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تائیوان کے لیے ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد چینی بحریہ کے خلاف جزیرے کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024ء کے آخر تک بحریہ کو ترسیل کیے جانے سے پہلے اگلے ماہ سمندر میں اس آبدوز کو کچھ تجرباتی مراحل سے گزارا جائے گا جبکہ اس کا سروس میں  باقاعدہ استعمال 2025ء سے کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.