پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
بھٹو کی بیٹی بے نظیر 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے آکسفورڈ اور ہاورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ والد کی حکومت کے خاتمے اور مارشل لا کے بعد جمہوری جدوجہد کی۔
والد کو پھانسی کے بعد بے نظیر بھٹو کو نظر بندی اور جلا وطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ 1986 میں بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں اور 1987 میں آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
پاکستان کی 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو پنڈی میں خودکش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.