جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بےنظیر اور زرداری کی بیٹی بختاور کی رخصتی کی تقریب

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو کی بارات میں  لوک فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی رونق بڑھادی۔

 تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریب رات تک جاری رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.