رحیم یار خان میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں نے انوکھا احتجاج کیا۔
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دی ہے۔
خواجہ سراؤں نے کہا کہ 7 ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سراؤں میں صرف 15 کو وظیفے کے لیے اہل کیا گیا ہے۔
مظاہرین نے چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ شازیہ مری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواجہ سراؤں کو رجسٹر کر کے رقم ادا کی جائے۔
Comments are closed.