جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

بی پی ایل میں افتخار احمد کی سنچری، شکیب کیساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک اور پاکستانی بیٹر نے سنچری داغ دی۔ 

اس مرتبہ سنچری بنانے والے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ہیں، جو ایونٹ میں فورچون باریشل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 

افتخار احمد نے 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ 

انہوں نے اس اننگز کے دوران 89 رنز بنانے والے شکیب الحسن کے ساتھ پانچویں وکٹ پر 192 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت بھی بنائی۔ 

واضح رہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچویں وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔ 

اس سے قبل سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ وٹیلیٹی بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے ایڈم ہوز اور ڈان موسلے کا تھا، جنہوں نے 2020 کے سیزن کے دوران 171 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فورچون باریشل نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بورڈ پر سجائے۔

افتخار احمد سے قبل اعظم خان اور عثمان خان بھی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں سنچری بناچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.