جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

بی جے پی کا مردہ رہنما آخری رسومات میں زندہ ہوگیا

بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے مردہ قرار دیے گئے رہنما اپنی آخری رسومات کی تیاری کے دوران زندہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔

مہیش بگھیل آگرہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بگڑ جانے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

مہیش بگھیل کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بی جے پی رہنما کو مردہ قرار دیتے ہوئے انہیں گھر منتقل کرنے کا کہہ دیا تھا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت ملنے پر ہم بھائی کو گھر لے آئے اور ان کی آخری رسومات کی تیاری شروع کر دی۔

مہیش بگھیل کے بھائی نے بتایا کہ آخری رسومات سے کچھ دیر قبل مہیش کی جانب سے حرکت کی گئی، جب قریب سے دیکھا تو انہوں نے آنکھیں کھولی ہوئی تھیں۔

اس موقع پر فوراً مہیش بگھیل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کے سینے میں انفیکشن ہے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، دوستوں اور اہلخانہ کی جانب سے ان کی صحت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.