بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی،خالد مگسی

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما خالد مگسی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت  آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

 اپنے بیان میں خالد مگسی نے کہا کہ اتحادیوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا آج اجلاس میں نہیں جائیں گے، سنجیدہ مسئلہ شروع ہوچکا آج تحریک پیش ہورہی ہے۔

خالد مگسی  نے کہا کہ آصف زرداری ملاقات کے لیے آرہے ہیں ان کے ساتھ بیٹھیں گے، آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے۔

 رہنما بی اے پی نے کہا کہ سب ایک لائن پر ہیں لیکن سب اپنے ایشوز پر بات کریں گے، دو مرحلے ہوچکے باقی چیزیں بھی سامنے آتی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.