جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے غیر ملکی بینک کی جعلی گارنٹی بنوائی، فیصل واوڈا کا انکشاف

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے غیر ملکی بینک کی جعلی گارنٹی بنوائی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور منصوبے میں جعلی بینک گارنٹی جمع ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کے دستخط والی فائل سے متعلق وضاحت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور معاملے میں بینک گارنٹی پکڑیں مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن کیا کریں یہ سب نااہل اور نکمے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان کو بار بار بتایا جاتا رہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ڈیزائننگ کا مسئلہ ہے لیکن مسئلہ تو کرپشن کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو لوگ مشورے دے رہے ہیں، وہ سابق وزیراعظم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کےعہدے پر فائز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پوچھتا ہوں زمان پارک کا گیٹ گرانے کی کیاضرورت تھی؟گھنٹی بجاتے وہ دروازہ کھول دیتے۔

انہوں نے کہا کہ جانبداری صرف پی ٹی آئی کے کیسز میں نہیں ہورہی، پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر نواز شریف یہاں سے رہا ہوکر چلے جاتے ہیں، شہباز شریف جب اقتدار لے رہے تھے، اس دن ان پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.