بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیگم کلثوم نواز کی کورونا ویکسینیشن کا جعلی اندراج، معاملہ ایف آئی اے کو بھجوادیا گیا

بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کی کورونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کے معاملے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کیس ایف آئی اے کو بھجوادیا۔

ترجمان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو دوسری ڈوز کے لئے 6نومبر کو بلایا گیا ہے،بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو تین سال ہوچکے ہیں۔

سیکرٹری  صحت عمران سکندر  کا کہنا ہے کہ فیک انٹریز جمنازیم میلسی، وہاڑی اور چیف ایگزیکٹو آفس ملتان سے کی گئیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملتان کے ہیلتھ یونٹ سے اسحاق ڈار کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری کی گئی۔

عمران سکندر کا کہنا ہے کہ سینٹرز کے متعلقہ ویکسینیٹرز کی تفصیلات سائبر کرائم ونگ کو بھجوادی ہیں۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ انفارمیشن سروس ڈلیوری یونٹ کی جانب سے فیک انٹریز کی شناخت کی گئی، این سی او سی کو فیک انٹریز کی روک تھام کے لیے جامع تجاویز بھجوادی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.