وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کہتے ہیں گیلانی صاحب سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، کیونکہ ان کا ووٹ اسلام آباد منتقل نہیں ہوا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا بنتا نہیں تھا۔
شاہ محمود نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جو اُس وقت خرید و فروخت کے پیچھے تھے آج بھی ان ہی سے توقع کی جاسکتی ہے، لیکن پی ٹی آئی سے نہیں۔
Comments are closed.