پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو تھانا مزنگ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
اپنے بیان میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کے خلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق خرم لطیف کھوسہ نے 15 سے 20 وکلاء کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو زد و کوب کیا۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور بھی ہوئے۔
Comments are closed.