پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے حسن علی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد انتہائی پُرمزاح انداز میں دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مبارکن حسّو، بے خواب راتوں کے کلب میں آپ کو خوش آمدید۔‘
شعیب ملک نے ننھی پری کے روشن مستقبل کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی فیملی میں یہ اضافہ ان کے لیے خوش آئند ہوگا۔
شعیب ملک خود بھی ایک بیٹے کے والد ہیں، وہ بہتر جانتے ہیں کہ ننھے بچے راتوں کو کیسے تنگ کرتے ہیں جس کی ہلکی سی جھلک انہوں نے حسن علی کو بھی اپنے ٹوئٹ میں بتادی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔
حسن علی نے بیٹی کی پیدائش پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے اس قیمتی لمحے میں میرا فیملی کے ہمراہ نہ ہونا یکدم دُکھی کردیتا ہے۔
Comments are closed.