بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بین اسٹوکس اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام ہی بھول گئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ڈیبیو کرنے والے اپنے کھلاڑیوں کے ہی نام بھول گئے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان صوفیہ گارڈن کارڈف میں سیریز کا پہلا ون ڈے جاری ہے۔ 

اس ون ڈے میچ میں بین اسٹوکس کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد گزشتہ اسکواڈ میں کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا۔ 

ان تبدیلیوں کے بعد ہوم ٹیم میں پاکستان کے خلاف آج پانچ کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ 

ٹاس کے موقع پر جب بین اسٹوکس سے ان کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بمشکل ہی پورے نام بتا پائے اور ناموں کو یاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسکراتے رہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف جو کھلاڑی آج بین الاقوامی ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں ان میں فل سالٹ، زیک کراؤلے، جان سمپسن، لوئس گری گوری اور برائیڈن کارس شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.