بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بینک خدمات کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔

کورونا ویکسینیشن کے سلسلے میں سندھ حکومت نے  اہم فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے  محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو مراسلہ بھیج دیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام بینک اور پوسٹ آفیسز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں سے خدمات کی فراہمی سے معذرت کی جائے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائیں گی۔

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی ایس او پیز سے متعلق بھی محکمہ صحت نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی ایس او پیز میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، جبکہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے ہوٹلز میں رہائش اور کھانا نہیں کھا سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.