وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیلٹ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی انوکھی منطق پیش کردی۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان پڑھ اور بزرگ ووٹرز بلے اور اُس سے ملتے جلتے نشان میں تمیز نہیں کرپاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سپورٹرز کو الیکشن کمیشن کی بددیانتی سے آگاہ کرنے کے لیے بیلٹ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ بیلٹ پیپر پر اوپر نیچے اور سائیڈوں پر بلّے سے ملتے جلتے نشان، جیسے قلم، چمچہ، ستار، یا رباب کی موجودگی ووٹرز کو کنفیوژ کرنے کی کوشش ہے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پولنگ اسٹیشن پر تعیناتی کے سوال پر کہا کہ وہ گڑبڑ کر رہی ہیں یا دھاندلی کر رہی ہیں تو انہیں ہٹانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
Comments are closed.