بیلجیم میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔
اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے سائنسانو کے مطابق بیلجیم میں 11 سے 17 اکتوبر کے دوران روزانہ 3000 سے زائد کورونا پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 53 فیصد سے زائد ہے۔
وائرس کے اس پھیلاؤ کے نتیجے میں 14 سے 20 اکتوبر کے درمیان 80 افراد کو روزانہ اسپتال میں داخل کروایا گیا جبکہ 11 سے 17 اکتوبر کے درمیان کورونا وائرس کے باعث روزانہ 12 افراد ہلاک ہوئے۔
سائنسانو کے مطابق بیلجیم میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25816 ہو چکی ہے۔
سائنسانو ادارے کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ہر ایک لاکھ افراد پر 326 ہے۔
Comments are closed.