funny will send nudes in 20 minutes no hookups california hookup bar asian girls casual encounter hookups hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلجیئم: ہر سال 3 ہزار افراد بڑی آنت کے کینسر سے ہلاک ہوجاتے ہیں، یورپی ڈاکٹر

بیلجیئم میں ہر سال 3000 ہزار افراد بڑی آنت کے کینسر سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ بات بیلجیئم میں اس کینسر سے بچاؤ کے پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر جاں بینوا بریوں نے بتائی۔

پروگرام کوآرڈینیٹر کے مطابق بیلجیئم میں ہر سال بڑی آنت کے کینسر کے 8700 مریض سامنے آرہے ہیں۔ جن میں سے 3000 ہزار شہری اس مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

ان اموات سے بچاؤ کے لیے اب محکمہ صحت نے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے، جس کے تحت آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا تمام افراد کو کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ خط میں موجود کوڈ کے ذریعے وہ اپنی قریبی فارمیسی سے خود تشخیصی ‘کولو ٹیسٹ کٹ’ حاصل کریں اور اس کا نتیجہ متعلقہ ادارے کو بھیج دیں۔

ڈاکٹر بینوا کا کہنا ہے کہ اگر یہ کینسر ابتدائی مرحلے میں ہی ہو اور اس کی بروقت تشخیص کے ذریعے ابتداء میں ہی علاج کردیا جائے تو ہم اپنے 3000 ہزار لوگوں کی ہر سال جان بچا سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.