
بیلجیئم میں کورونا وائرس پھر زور پکڑنے لگا ہے، اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے ادارے سائنسانو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 17 سے 23 مارچ کے درمیان اس عالمی وبائی بیماری سے روزانہ 4530 نئے افراد متاثر ہوئے، جو کہ اس سے گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 31 فیصد زائد اضافہ ہے۔
جمعرات کے روز صرف ایک ہی دن میں 6000 نئے افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔
اسی طرح نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے، 17 سے 23 مارچ کے دوران روزانہ 26 سے زائد لوگ اس بیماری کے سبب ہلاک ہوتے رہے، یہ تعداد گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 12 فیصد زائد رہی۔
سائنسانو کے مطابق ملک میں کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک 22 ہزار 816 افراد اس وبائی مرض کے ہاتھوں اپنی جان دے چکے ہیں۔
علاوہ ازیں 20 مارچ سے لے کر 26 مارچ کے دوران روزانہ 200 افراد وائرس کے باعث طبیعت خراب ہونے کے سبب اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.