فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید نے ایران میں حجاب نہ کرنے پر لڑکی کی ہلاکت ہونے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
بیلا حدید نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکمل حجاب نہ کرنے پر 22 سالہ مہسا امینی کو شدید تشدد نشانا بنائے جانے سے متعلق کچھ تصاویر کو ری شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مہسا امینی کی مغفرت کی دعا کی۔
اُنہوں نے لکھا کہ’مہسا امینی اس سلوک کی مستحق نہیں تھی‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میری دعائیں مہسا امینی کی فیملی اور عزیز واقارب کے ساتھ ہیں‘۔
بیلا حدید نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر جن تصاویر کو شیئر کیا وہ اصل میں فوٹوگرافر امندا ڈی کیڈینیٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق، مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔
اس واقعے کے بعد پڑوسی ملک ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 16 سالہ نوجوان بھی شامل ہیں جو مظاہرے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت اب ملک کے 20 سے زائد شہروں میں پھیل گئے ہیں۔
Comments are closed.