منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

بیلاروس کے وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان، اعلامیہ جاری

بیلاروس کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق بیلاروس کے وزیر خارجہ نے 30 سے 31 مئی تک اسلام آباد کا دورہ کیا۔ بلاول بھٹو نے بیلاروس کے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

بیلا روس کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ 

وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے وزیر اقتصادی امور ایاز صادق سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں تعاون میں تبدیلی کے عملی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

روس کے پاس 2 ہزار ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار ہیں، انہیں طیاروں، وار ہیڈز اور آرٹلری گولوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

حالیہ برسوں میں اعلیٰ ترین سطح پر دو طرفہ ملاقاتوں اور بات چیت کو سراہا گیا۔

دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹس کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

3 فروری 2024 کو پاک بیلاروس سفارتی تعلقات کی 30ویں سالگرہ منائی جائے گی۔

بیلاروس کے وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر خارجہ نے قبول کرلیا ہے۔

دورے کی تاریخوں کو سفارتی ذرائع سے حتمی شکل دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.