لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل اور قومی اسمبلی اور پارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کر دیا گیا۔
بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کرکے جمہوریت کا قتل اور قومی اسمبلی / پارلیمان کی بالادستی کوتحس نہس کردیا گیا
یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی لیکن الحمدللّٰہ آئین و قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے pic.twitter.com/0xZ3pneOUV
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 8, 2022
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ آئین، قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے، این ایس سی کے دو اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد کوئی شک کی گنجائش نہیں رہی، بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ مزید لکھا کہ عدلیہ، پارلیمنٹیریننزاور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے۔
Comments are closed.