اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

بیجنگ میں پاک چین ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ نمائش

چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان محکمۂ آثارِ قدیمہ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ نمائش کا اہتمام چین کی وزارتِ ثقافت و سیاحت  نے کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بیجنگ کے میوزیم میں یہ نمائش 3 ماہ تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں کے پی، ٹیکسلا اور نیشنل میوزیم کراچی کے عجائب گھروں کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔

ترجمان محکمۂ آثار قدیمہ خیبر پختون خوا کے مطابق ہر سال 1 کروڑ 40 لاکھ سیاح اس میوزیم میں آتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.