چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا پنجاب، اسلام آباد پولیس ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہور سے اغوا کیا گیا، انہیں کہاں رکھا گیا پتا نہیں چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18مارچ کو سینیٹر شبلی فراز، عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغواء میں ملوث ہیں، آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کی تصاویر انسانی حقوق کے اداروں کو بھیج رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حسان نیازی کو بھی ضمانت ملتے ہی اٹھا لیا گیا، قید میں رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ ڈالا گیا ہے۔
Comments are closed.