سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں مقرر ہونے کا امکان ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہو گی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں صدر زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
Comments are closed.