رہنما پیپلز پارٹی نیّر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ بھٹو نے عوام کو اقتدار میں شراکت دار بنایا۔
پاکستان پیپلز پارٹی وکلاء فورم کے زیر اہتمام راولپنڈی میں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیّر حسین بخاری نے اسٹیبلشمنٹ کا کردار پاکستان بننے سے قبل بھی موجود تھا لیکن بھٹو کی جماعت اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 4 اصولوں پر پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، وہ چار اصول اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں۔
پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایوب خان کے خلاف تحریک راولپنڈی سے شروع ہوئی تھی۔
یوم تاسیس کی تقریب میں پیپلز وکلا فورم کے وکلا اور مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر بخاری شریک ہوئے۔
Comments are closed.