بُھلکّڑ پن کی انتہا نے خاتون کو آنکھوں اور بینائی سے متعلق بڑے نقصان سے بال بال بچا لیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو لگاتار 23 راتوں تک لینسز پہن کر سونے والی خاتون کی آنکھوں سے لینس نکال رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کے پاس پہنچنے پر خاتون کی آنکھوں میں 23 کانٹیکٹ لینسوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون مسلسل 23 راتوں تک رات کو سونے سے پہلے انہیں اتارنا بھول جاتی تھی اور صبح روز نیا لینس استعمال کرتی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لینسز نکالنے کی ویڈیو 13 ستمبر کو پوسٹ کی جسے اب تک 29 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
خاتون ڈاکٹر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ میں نے بہت احتیاط سے تمام لینسوں کو الگ کیا جو گنتی کرنے پر 23 تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اتنے زیادہ وقت تک آنکھوں میں رہنے کی وجہ سے لینسز پلکوں کے نیچے آپس میں چپک گئے تھے۔
Comments are closed.