بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے T20ورلڈکپ جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج نیوزی لینڈ سے سہہ ملکی سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ میں سہہ ملکی سیریز کی ٹرافی کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے سے قبل یہ ایک اچھی سیریز تھی، اب آسٹریلیا کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہہ ملکی T20 سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے فائنل میچ جیتنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا جس کے بعد مڈل آرڈر نے بھی بہترین کھیل پیش کر کے آج مداحوں کی شکایاتیں دور کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.