ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

بھارت 75 سال سے کشمیر پر قابض ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 75 سال سے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کے بعد بدترین رخ اختیار کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو پاکستان اور کشمیریوں نے یکسر مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پاکستان اور دنیا کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی وحشیانہ اقدامات کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان، اقوام متحدہ اور کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.