بھارت کی ریاست بہار سے بارش کے دوران ایک دل چسپ نظارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص دریائے گنگا کے پانی میں اپنے ہاتھی کے ساتھ پھنسا ہوا ہے۔
اس صورتِ حال میں ہاتھی 3 کلو میٹر تک تیراکی کر کے اس شخص کی اور اپنی زندگی بچاتا ہے۔
یہ ویڈیو بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویشالی کے علاقے راگھو پور میں پیش آنے والے ایک واقعے کی ہے۔
مقامی لوگوں کا اس ویڈیو کے بارے میں کہنا ہے کہ دریائے گنگا کے پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوا جس کے بعد ایک لمحے میں ایسا لگا کہ یہ ہاتھی اور اس پر سوار آدمی دونوں دریا کے کنارے تک نہیں پہنچ پائیں گے۔
کسی نہ کسی طرح ہاتھی اور اس پر سوار شخص دریا کے کنارے تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بہار میں بارش کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی وائرل ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے اسے ’ہاتھی میرا ساتھی‘ کا نام دے دیا ہے۔
Comments are closed.