بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی مظالم، غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں نے گھروں پر سیاہ پرچم لگا دیے۔
مقبوضہ وادی میں آج تعلیمی ادارے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ ٹرانسپورٹ معطل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے اضافی نفری تعینات اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
قابض بھارتی حکّام نے وادیٔ کشمیر بالخصوص سری نگر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔
Comments are closed.