پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارت کی جانب سے مسجد کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شوپیاں میں مسجد پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، محاصرے کے دوران مسجد کی بےحرمتی اور ماورائے عدالت قتل بھارتی دہشت گردی کا مظہر ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کا یہ غیرانسانی سلوک ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کا عکاس ہے، مقبوضہ کشمیر میں عقیدے اور ثقافتی شناخت کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کےخلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا ان کے عزم کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حق میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
Comments are closed.