بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی خاتون نے صدر کا حلف اٹھا لیا

بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک قبائلی خاتون دروپدی مرمو نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں سے 64 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکمراں و اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا سے تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی نے دروپدی مرمو نامی قبائلی خاتون سیاستدان کو صدارتی امیدوار منتخب کیا تھا جبکہ ان کے مد مقابل بی جے پی ہی کے سابق رہنما یشونت سنہا تھے۔

بھارتی آئین کے تحت صدارتی انتخاب کے لیے دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر کی ریاستی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی تھی۔

صدارتی انتخاب میں 99 فیصد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.