بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کا نام 2 سال کی تاخیر کے بعد منظور کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی طرف سے بھارت کے لیے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کرلیا گیا ہے۔
امریکی سینیٹ نے 42 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے ایریک گارسیٹی کا نام منظور کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیے امریکا کے سفیر کی حیثیت سے ایریک گارسیٹی کا نام 2 سال قبل دیا گیا تھا۔
ایریک گارسیٹی لاس اینجلس کے میئر رہ چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.