پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، کوارٹر فائنل میں ٹیم پاکستان نے بھارت کو 0-2 سے ہرایا۔
پاکستان کی جانب سے نور زمان اور حمزہ خان نے اپنے اپنے میچز جیت کر پاکستان کو کامیابی دلائی۔
نینسی فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف بھرپور فارم میں دکھائی دیے۔
پہلے نور زمان نے کرشنا مشرا کو آؤٹ کلاس کیا اور 0-3 سے شکست دی۔ نور زمان نے 12-14، 8-11اور 8-11 سے کامیابی حاصل کی۔
اس کے بعد حمزہ خان نے ارنوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرایا۔ حمزہ نے ابتدائی دو گیمز 6-11 اور 10-12 سے جیتے مگر اگلے دو گیمز میں بھارتی پلیئر نے 1-11 اور 6-11 سے کامیابی حاصل کی۔
47 منٹ جاری رہنے والے ٹائی کے فیصلہ کن گیم میں حمزہ نے 5-11 سے مقابلہ جیت کر پاکستان کو سیمی فائنل تک پنچا دیا۔
2-0 سے پاکستان کی فیصلہ کن برتری کے بعد دونوں ٹیموں نے تیسرا میچ نہ کھیلنے پر اتفاق کیا۔
سیمی فائنل میں ہفتے کو پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.